ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ: بشریٰ بی بی کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو مراسلہ

زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ: بشریٰ بی بی کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو مراسلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں آپریشن کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا۔

بشریٰ بی بی نے عید پر زمان پارک میں آپریشن کے خدشے کے باعث اپنے وکلا کے توسط سے وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مراسلہ بھیجا ہے۔

بشریٰ بی بی کے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ عید پر زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے لیکن اس حوالے سے عدالت کا حکم موجود ہے، عدالتی حکم کی غلط تشریح کا پلان بنایا جاچکا ہے، پہلے بھی عدالتی حکم کے خلاف آپریشن کیا گیا، زمان پارک میں آپریشن ہوا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer