ویب ڈیسک: لاہور میں پنجاب پولیس نے کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کا حملہ پسپا کردیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق کچہ رجوانی میں پولیس پر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد پولیس کے جوابی حملے میں دہشتگرد اور ڈاکو پسپا ہوگئے جب کہ کچہ مورواورکچہ جمال کےعلاقے بغیرکسی نقصان کےکلیئرہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ پچھلے برس آپریشن کے دوران یہاں شہادتیں ہوئی تھیں جب کہ رحیم یارخان پولیس نے اب تک 20 ڈاکوگرفتار اور 3 ہلاک کردیے۔