وزیراعظم کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد

21 Apr, 2023 | 12:17 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک)   وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بہنوں اور بھائیوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری رمضان المبارک کی عبادات قبول اور گناہ معاف فرمائے۔

 واضح رہے کہ برطانیہ ، سعودی عرب ، قطر، عرب امارات, امریکہ اور ترکی سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا لہذا عید کل ہو گی۔

مزیدخبریں