غلامی قبول کریں گے نہ امپورٹڈحکومت،عمران خان 

21 Apr, 2022 | 11:18 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)  سابق  وزیراعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ  میری سب سےبڑی کوشش تھی کہ ہماری آزادخارجہ پالیسی بنے آزادخارجہ پالیسی کا مطلب ہم جوفیصلےکریں اپنےلوگوں کےمفادات کیلئےہوں میں اپنےلوگوں کو کسی دوسرےملک کے مفادات کیلئےقربان نہ کروں یہ لوگ عادی تھےجوپاکستان کودھمکیاں دیتےتھے یہ لوگ ایک فون کال پرباتیں منوا لیتے تھے کبھی کسی سے ڈکٹیشن سےنہیں لی اورنہ کبھی کسی سےڈکٹیشن لوں گا۔

مینارِ پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےسابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کروں گا، غلاموں اور کرپشن زدہ لوگوں کی حکومت کبھی قبول نہیں کروں گا۔

  عمران خان نے کہا کہ میں نے لائحہ عمل دینا ہے غلامی قبول کریں گے نہ امپورٹڈحکومت، اب پتہ چلا سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے بیرون ملک سےلوگوں کو سلیکٹ کیا جاتا ہے، پیسہ دے کر، ضمیرخرید کر، جوتے پالش کر کے اس حکومت کو مسلط کیاگیا۔

عمران خان نے کہا کہ باہر سےحکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے؟ پاکستان میں گیس ختم ہورہی ہے روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا اس کامطلب پٹرول اورفضل الرحمان کو30فیصدکم قیمت پر بیچ سکتےتھے روس سے ہمیں 20لاکھ ٹن گندم درآمدکرنی تھی روس ہمیں گندم بھی20فیصدکم قیمت پردےرہاتھا روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعےمہنگائی کم کرسکتاتھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ روس ،چین سےتعلقات پسند نہ آئے تو باہر سےسازش شروع ہوئی سازش مکمل نہیں ہوتی جب تک ملک میں میرجعفر،میرصادق موجودنہ ہوں، پاکستان میں بیٹھےمیرصادق، میرجعفروں نے باہر کی سازش میں حصہ لیا اندر تھری اسٹوجیس بیٹھے تھے انہوں نے مل کر ایک حکومت کو گرایا سب سے بہترین پرفارمنس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تھی، ہمارے دور میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر تھی۔

عمران خان نے کہاکہ دنیا نے کورونا کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کی مثال دی،ہماری معیشت درست سمت میں جا رہی تھی،کبھی پاکستان میں باہر سے اتنے ڈالرز نہیں آئے،31 ارب ڈالر کا ریکارڈ زرمبادلہ بھیجا گیا،ان کا کہناتھا کہ ہم نے چینی مافیا کا مقابلہ کیا، کسانوں کو پیسے دلوائے،گندم چاول مکئی آلو کی ریکارڈ پیداوار ہمارے دور میں ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جن سے بھی غلطی ہوئی اسے ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ فوری الیکشن کرائیں،ان کا کہناتھا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے،کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتا۔

عمران خان نے 27 رمضان کو شب دعامنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب تیار رہیں ، میں آپ کو اسلام آباد کی کال دوں گا،آپ میری کال کا انتظار کریں جب اسلام آباد بلاﺅں تو آنا ہے،چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ ہماری فوج عظیم ہے پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے،طاقتور فوج نہ ہوتی تو ملک کے 3 ٹکڑے ہو چکے ہوتے،ان کا کہناتھا کہ کسی صورت اس امپورٹڈ حکومت کو منظور نہیں کریں گے،جو سمجھتے ہیں تحریک ختم ہو جائے گی یہ ابھی زور پکڑے گی ۔

مزیدخبریں