ماہ رمضان میں فٹ  کیسے رہا جا سکتا ہے؟بھارتی اداکار نے بتادیا

21 Apr, 2022 | 08:27 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)بھارتی ادکار نے ٹیلویژن اسٹار علی گونی نے مداحوں کو ماہ رمضان میں فٹ رہنے کا طریقہ بتادیا ہے۔

 بگ باس کے سابق کنٹیسٹنٹ  علی گونی جو کہ ایک ٹیلی ویژن اداکار بھی ہیں نے  بتایا ہے کہ رمضان میں صحت برقرار رکھنے اور  کسی بھی مشکل پر قابو پانے کے لیے صرف یہ روٹین اپنا لیں تو فٹ رہا جا سکتا ہے۔

علی گونی کے لیے، یہ مقدس مہینہ خود نظم و ضبط کے دائرے میں رکھنے کے بارے میں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آپ آس پاس کے مثبت ماحول کو محسوس کرتے ہیں،  جب آپ پورے دن کے لیے روزہ رکھتے ہیں اور آپ ہار نہیں ماننا چاہتے، کوئی چیزہوتی ہے جو آپ کو متحرک رکھتی  اور آگے بڑھاتی ہے۔

اُنہوں نے روزے میں بھی اپنی فٹنس  کا راز یہ بتایا کہ وہ  افطار اور سحر  کے درمیان میں کم از کم 2 سے 3 لیٹر پانی پینے کی کوشش کرتے ہیں تاہم انہوں نے تلقین کی کہ  اتنا پانی ایک ساتھ نہیں پینا چاہیےبلکہ آہستہ آہستہ پانی پینا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا مزید  کہ رمضان میں کھجوریں کھانا نہ بھولیں کیونکہ یہ نا صرف خون میں گلوکوز کو نارمل رکھنے میں  معاون ہیں بلکہ ہمیں زیادہ کھانے سے بھی روکتی ہیں، سحری کے دوران ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں، سحری میں ہلکی لیکن زیادہ فائبر والی غذا کھائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں اپنے معدے کو پرسکون رکھنے اور دن میں کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے دو چمچ دہی بھی سحری میں لیتا ہوں۔

مزیدخبریں