ہاکی کے شائقین کےلئے اچھی خبر

21 Apr, 2022 | 05:39 PM

Imran Fayyaz

(حافظ شہباز علی)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ یورپ کے لئے 20 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔عمر بھٹہ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ علی شان نائب کپتان ہوں گے، ٹیم میں اکمل اور عبد اللہ اشتیاق گول کیپرز ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں میں مبشر علی ، عماد شکیل بٹ ، ابوبکر محمود، محمد عبداللہ ، معین شکیل، عمر بھٹہ ، علی شان ، رانا عبد الوحید، غضنفر علی، اعجاز احمد ، محمد حماداالدین انجم، جنید منظور، سلمان رزاق، رومان ، عبدالحنان شاہد ، عبدالمنان ، ارباز احمد اور رضوان علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ 

اولمپئن  خواجہ جنید ٹیم منیجر ، ایکمین ہیڈکوچ ہوں گے،وسیم احمد معاون کوچ ، باب جان فیلڈ گول کیپنگ کوچ جبکہ ندیم لودھی ویڈیو انالسٹ ہوں گے،ٹیم کل علی الصبح ہالینڈ روانہ ہوگی۔ ٹیم ہالینڈ کے خلاف دو ، بیلجیئم کے ایک اور سپین کے خلاف تین میچز کھیلے گی۔

مزیدخبریں