ویب ڈیسک: سابق مشیر خارجہ اور امریکا میں پاکستانی سفیر طارق فاطمی کا نوٹیفیکشن واپس کیوں ہوا ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
جمعرات کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے ولے نوٹیفکینشز کے مطابق گزشتہ روز تعینات کئے گئے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ وہ اب صرف معاون خصوصی کے عہدے کے حامل ہوں گے۔
ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار احسان مزاری جنہیں وزارت انسانی حقوق کا قلمدان دیا گیا تھا۔ ان کا قلمدان بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ احسان مزاری اب بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ہوں گے۔
یادرہےپاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی جانب سے تحفظات کے اظہار پر طارق فاطمی کی معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا نوٹی فیکشن واپس کیا گیا
پی پی پی کے سینئیر عہدیدار کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی وزیر خارجہ بننے کی حامی بھرنے کے بعد طارق فاطمی کی تعیناتی سمجھ سے باہر ہے۔ اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ طارق فاطمی کی تعیناتی کی منظوری لندن سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے دی تھی۔