(شاہد ندیم سپرا)شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا،مختلف علاقوں میں جبری لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے تک پہنچ گیا۔
بجلی کی قلت کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لیسکو کا ٹرانسمیشن سسٹم بار بار ٹرپ ہونے لگا ،ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لیسکو کی ڈیمانڈ 4550 میگاواٹ سے زائد جبکہ فراہمی 3790 میگاواٹ تک محدود کر دی گئی ،کمپنی کو 750 میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔این پی سی سی کی جانب سے ڈیمانڈ کے مطابق بجلی کا کوٹہ نہیں دیا جا رہا ۔