ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر اسپیس میں لائیو شرکت کی جس کی سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ہورہی ہے۔
اسی اثناء میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اسپیس کا ایک اسکرین شاٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس میں عمران خان کی سیاسی مخالف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی ہے۔
اسکرین شاٹ کے تیزی سے وائرل ہونے کے بعد مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے وضاحت کردی ہے۔
ذیشان ملک نے اس اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دیا جس کا مطلب یہ ہے کہ مریم نواز نے اسپیس سیشن میں شرکت نہیں کی، اور ان کے اکاؤنٹ سے منسوب یہ اسکرین شاٹ ترمیم شدہ یعنی edited ہے۔
Ma'am @MaryamNSharif did you joined the space or its fake?? pic.twitter.com/LLMGOrDSF6
— Waris Joyia (@WarisJoyia) April 20, 2022
واضح رہے کہ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار تک تھی۔