(عابد چودھری )پاکستان تحریک انصاف کےصوبائی دارالحکومت لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔
سی ٹی او منتظر مہدی کے مطابق ایس پی ٹریفک آصف صدیق ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کریں گے، ٹریفک کی روانی کے لئے 11 ڈی ایس پیز، 51 انسپکٹرز اورمجموعی طور پر 660 سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ جلسے کے شرکاء گریٹر اقبال پارکنگ، موچی گیٹ، لاہور قلعہ کی بیک سائیڈ پر گاڑیاں پارک کرسکیں گے، رنگ روڈ کی دونوں اطراف پر بھی سنگل لین میں گاڑیاں پارک ہوسکیں گی، شاہدرہ چوک، سگیاں چوک، بیگم کوٹ چوک اور کچہری چوک سے ہیوی،سلوموونگ وہیکلز کی مکمل ڈائیورشن ہوگی۔
شہری لاہور سے باہر جانے اور آنے کےلئے ایسٹرن بائی پاس، بابوصابواور ٹھوکر نیاز بیگ کو ترجیح دیں۔