ویب ڈیسک: سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ کو کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ پی پی قیادت کی ہدایت پر شرجیل میمن کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق پی پی قیادت نے شرجیل میمن کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دینے کی ہدایت کی جس کے بعد وہ کل وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
سندھ میں اس وقت محکمہ اطلاعات کا قلمدان سعید غنی کے پاس ہے جب کہ وہ وزیر محنت بھی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ کے حوالے سے قلمدان فی الحال وزیراعلیٰ سندھ کے پاس رہے گا۔