پی ٹی آئی کا جلسہ، میٹروبس،اورنج ٹرین سروس معطل

21 Apr, 2022 | 02:46 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر پاور شو، میٹروبس اور اورنج ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ 

تحریک انصاف مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،پنڈال میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جلسہ گاہ میں 120 فٹ لمبا اور 40 فٹ اونچا سٹیج تیار کر لیا گیا، پنڈال میں شرکاء کیلئے پچاس ہزار کرسیاں لگ گئی ، جلسہ میں عمران خان کی تقریر دکھانے کیلئے پندرہ بڑی سکرینز بھی لگا دی گئی۔ 

دوسری جانب  پی ٹی آئی  کے مینار پاکستان پر پاور شو کی وجہ سے میٹروبس اور اورنج ٹرین سروس معطل کردی گئی، میٹروبس اور اورنج ٹرین شام4 سے رات 12 بجےتک بند رہےگی،  گجومتہ سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس کو معطل کیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے آفیشل پیج پر رائیڈرز کو آگاہ کردیا، اورنج لائن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت کو معطل کردیا گیا، سکیورٹی خدشات پر سروسز کی معطلی کا فیصلہ کیا۔ 



مزیدخبریں