کیسے چیرمین نیپرا ہو؟ رات 8 دفعہ بجلی گئی ، اہلیہ کی شکایت

21 Apr, 2022 | 01:07 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک:چیئرمین نیپرا  کا کہنا ہے کہ لوگ بل دیتے ہیں تو ان کو بجلی دے۔میری بیوی کہتی ہے کل 8 مرتبہ بجلی گئی، آپ چیئرمین نیپرا ہیں، آپ کا یہ حال ہے تو باقی کیا ہوگا۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کے معاملے پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا میں سماعت ہوئی ۔اہم سماعت میں ممبر  نیپرا خیبر پختونخواہ مقصود انور بھی شریک تھے۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں دو لاکھ سولہ ہزار کھمبوں کی ارتھنگ کرائی۔ آئیسکو سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی ارتھنگ کے عمل پر کام تیز کریں۔

اس موقع پر سی ای او آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد  کا کہنا تھا کہ آئیسکو کے بجلی نقصانات سب سے کم ہیں ۔ ہماری وصولیوں کی شرح بھی سب کمپنیوں سے اچھی ہے۔

 چیئر مین نیپرا توصیف ایچ فاروقی  نے کہا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنز کی تجدید کیلئے پانچ سال کی کار کردگی دیکھیں گے۔تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں پانچ سالہ کار کر دگی رپورٹ جمع کرائیں۔

 چیئر مین نیپرا نے سی ای او آئیسکو کو مخاطب ہوکر کہا آپ کہتے ہیں آئیسکو سب سے اچھی کمپنی ہے۔میری بیوی نے کہا کل آٹھ مرتبہ بجلی گئی۔میری بیوی نے کہا آپ چیئرمین نیپرا ہیں۔ اگر آپ کا یہ حال ہے تو باقی کیا ہو رہا ہو گا۔

چیئر مین نیپرا  نے کہا رات میرے سامنے بھی میرے گھر کی بجلی دو مرتبہ گئی ۔لوگ بل دیتے ہیں ان کو بجلی دیں ۔

اس موقع پر  وائس چیئر مین نیپرا   رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ  بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی وصولیوں کی تفصیل جمع کرائیں۔جو کمپنی کے پاس تفصیل نہیں وہ تفصیلات منگوالیں۔

مزیدخبریں