(جنید) طلبا کیلئے اہم خبر، سکولوں میں چوتھی، پانچویں اور آٹھویں کے بچوں کا لارج سکیل اسسمنٹ امتحان ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت سکولوں میں چوتھی، پانچویں اور آٹھویں کے بچوں کا ہونے والا لارج سکیل اسسمنٹ امتحان انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا، امتحان رواں ہفتے ہونا تھا، امتحان میں پچاس ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کرنا تھی، مذکورہ امتحان منتخب کردہ سکولوں میں لیا جانا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لارج سکیل اسسمنٹ امتحان ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا گیا ہے، لارج سکیل اسسمنٹ امتحان بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کروایا جانا تھا، اب یہ امتحان آئندہ ہفتے ہوگا۔
واضح رہےکہ چند روز قبل پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق22 اپریل کو انگریزی ، 23 اپریل کو اردو ، 25 اپریل کو حساب اور 26 اپریل کو سائنس کا پیپر ہونا تھا۔