وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا

21 Apr, 2022 | 11:19 AM

ویب ڈیسک:حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی جانب سے بی این پی مینگل گروپ کو کابینہ کا حصہ بننے پر رضا مند کرلیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بی این پی مینگل کے دو اراکین کابینہ کا حصہ ہونگے جبکہ ن لیگ کے جاوید لطیف بھی کابینہ میں شامل ہونگے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین کو بھی کابینہ میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے۔اس پیشکش کے جواب میں چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائیگا۔

خیال رہے 02 روز قبل ایوان صدر میں 34 رکنی کابینہ کے حلف اٹھایا جس میں 31 وفاقی وزراء شامل تھے ۔ایوان صدر میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کابینہ ارکان سے حلف لیا ہے جس میں حلف اٹھانے والوں میں 31 وفاقی وزرا، تین وزرائے مملکت اور تین مشیر شامل ہیں۔

  واضح رہے کہ صدرمملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

مزیدخبریں