محسن داوڑ کی کابینہ میں عدم شمولیت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

21 Apr, 2022 | 10:16 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کی نئی وفاقی کابینہ میں محسن داوڑ کی عدم شمولیت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے دو روز قبل جو سمری موصول ہوئی اس میں تمام نام موجود تھے تاہم 20 اپریل کو نئے وزراء کی فہرست سے سب سے پہلے محسن داوڑ کا نام خارج ہوا، کہا جارہا ہےکہ قومی اسمبلی میں ایک متنازع تقریر پر انہیں کابینہ میں شامل  کرنے کا فیصلہ واپس ہوا۔

ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کی طرف سے آغا حسن بلوچ کو وزیر بنانے کا فیصلہ ہوا، چاغی میں ہونے والے ایک افسوسناک واقعے کے بعد اختر مینگل سے رابطے میں ہیں اور دوسرے مرحلے میں ان کا وزیر بھی حلف لے سکتا ہے، اے این پی وزارت مواصلات لینے کی خواہشمند تھی، یہ وزارت جے یو آئی کو دے دی گئی ہے جو صوبے میں اے این پی کی مدمقابل ہے۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ، اے این پی کو گورنر خیبرپختونخوا سمیت ایک وزارت کی آفر کی گئی تھی تاہم پارٹی سربراہ اسفندر یار ولی نے قائدین کو حکومت کا حصہ بننے سے روک دیا۔

مزیدخبریں