پی ٹی آئی جلسہ؛، پنجاب پولیس نے مینار پاکستان کے گیٹ بند کردیئے

21 Apr, 2022 | 10:05 AM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا آج رات مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا جس کے باعث پنجاب پولیس نے مینار پاکستان کے گیٹ بند کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پر گیٹ نمبر 5 میڈیا کے لیا بنایا گیا تھا جو کہ پولیس نے بند کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں کارکن روزہ رکھنے باہر گئے تو گیٹ بند کر دیا گیا جس کے باعث پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔

ڈی ایس پی لاری اڈہ عاطف ریاض نے مینار پاکستان کے تمام دروازوں پر تالے لگوا دیئے ہیں۔واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا مینار پاکستان پر جلسہ  ہوگا جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 جلسہ گاہ میں 120 فٹ لمبا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج تیار کردیا گیا ہے جبکہ پنڈال میں شرکاء کیلئے پچاس ہزار کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں۔جلسے میں عمران خان کی تقریر دکھانے کیلئے پندرہ بڑی اسکرین لگا دی گئیں اور پچس لؤڈ اسپیکر، نو سو روشنیوں کے ٹاور بھی لگائے گئے ہیں۔

جلسے میں ڈی جے کے فرائض ڈی جے ولی سنز انجام دے رہے ہیں جبکہ جلسے کیلئے ڈی جے ولی سنز نے امپورٹیڈ حکومت نامنظور کا نغمہ بھی جاری کردیا ہے۔آج چئیرمین عمران خان کی آمد پر پندرہ منٹ تک آتشبازی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا حکومت کے خاتمے کے بعد یہ تیسرا عوامی جلسہ ہے۔

مزیدخبریں