کیرون پولارڈنے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

21 Apr, 2022 | 08:58 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  اپنے ایک ٹویٹ  میں کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ ‘ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی، 2007 میں برائن لارا کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے لیے ڈیبیو کرنے کے لمحات کبھی نہیں بھول سکتا،  وہ میرون رنگ کو پہننا اور عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا میرے لیے ایک اعزاز رہا ہے۔ 

پولارڈ نے انسٹاگرام پر بھی ایک ویڈیو  شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ محتاط غور و خوض کے بعد میں نے آج بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ، بہت نوجوان کی طرح میرا بھی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے کا خواب تھا، مجھے فخر ہے کہ میں 15 سال ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔

کیرون پولارڈ کے کیریئر پر ایک نظر 

آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے 123 ون ڈے اور 101 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی، انہوں سال 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کیا جبکہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔

محدود اوورز میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پولارڈ نے 61 میچوں ویسٹ انڈیز کی قیادت کی جس میں 25 جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 31 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیرون پولارڈ ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے بلےباز ہیں۔

مزیدخبریں