ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کا رات عدالت لگنے کے حوالے سے اہم بیان

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کا رات عدالت لگنے کے حوالے سے اہم بیان
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کی رات عدالت نہ لگتی تو پاکستان خدا نخواستہ بنانا ری پبلک بن جاتا۔

 حمزہ شہباز نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ہم چار سال سے تو ایف آئی اے اور نیب کو کنٹرول نہیں کر رہے تھے ، تب ہمارے خلاف کیس کیوں ثابت نہیں ہوئے؟  شہزاد اکبر جو ہمارے خلاف چیخ چیخ کر بولتے تھے ، آج گم شدہ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الہٰی کو پیش کر دی تھی، اس وقت الیکشن ہی واحد حل ہے  مگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آج دوہفتے سے ملک کاسب سے بڑاصوبہ بغیر وزیراعلیٰ کے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اپنے گورنر چوہدری سرور نے کہا کہ مجھ پر غیرآئینی اقدام کے لیے دباؤ ڈالا گیا، اپنے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائے اور پھر ایوان میں حملہ کرایا جبکہ خود عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا اب عدالت چلے گئے کہ استعفیٰ غیرقانونی ہے۔

مزید کہاعمران خان چار سال میں جس اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے آج اسی پراپنی حکومت جانے کی ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔