ڈیفنس میں سسرالیوں کے تشدد سے خاتون جاں بحق ، معاملہ اہم پیشرفت

21 Apr, 2021 | 10:11 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)ڈیفنس میں سسرالیوں کے تشدد سے خاتون کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، پولیس نے سسر اور دیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا.

 ایس پی کینٹ کے مطابق ڈیفنس سی میں سسرالیوں کے تشدد سے رابعہ نامی خاتون جاں بحق ہو گئی تھی، ڈیفنس سی پولیس نے مقتولہ کے بھائی آفتاب احمد کی مدعیت میں سسر تاج ملوک، دیور سعیداور شوہر رحیم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سسر تاج ملوک اور دیور سعید کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ایس پی ساعد عزیز کا کہنا ہے مقتولہ کے شوہر رحیم کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ معاشرتے میں بڑھتے ہوئے زیادتی اور قتل کے وارداتوں نے خواتین، بچوں کی زندگیوں کو محال بنادیا ہے، شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، چوری، ڈکیتی، زہزانی اور زیادتی کے واقعات میں کا پیش آنا معمول بن چکا ہے، عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد اور قتل جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

دوسری جانب یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ جائیداد کا جھگڑا، گھریلو مسائل کی شکار مظلوم خواتین معاشرے میں ذلت وخواری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ معاشرے میں لزرہ خیزوارداتوں کا ہونا بھی معمول بن چکا ہے،خواتین پر ظلم و تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے۔

مزیدخبریں