اپوزیشن سن لےکہ ہم اینٹ کاجواب پتھرسےدےسکتےہیں

21 Apr, 2021 | 03:28 PM

سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدارسے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں،وزیراعلیٰ  پنجاب کاکہناہےکہ اپوزیشن سن لےکہ ہم اینٹ کاجواب پتھرسےدےسکتےہیں، نازک حالات میں اپوزیشن کےانداز سیاست پرافسوس ہواہے۔
  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب  سے  اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں اورباہمی دلچسپی کےامور، ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت اور حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سےاسپیکرقومی اسمبلی کےبارے میں نازیبا ریمارکس  پر اظہار مذمت کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاراکین اسمبلی سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نےغیر جمہوری رویےکامظاہرہ کیا،ایوان کا تقدس سب پرلازم ہے،سابق وزیراعظم کو ایسےنازیبا ریمارکس زیب نہیں دیتے،  اپوزیشن حساس معاملات پر بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی،  اپوزیشن نے اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی  مزموم کوشش کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ اپوزیشن ڈوبتی سیاست کےلئےمختلف سہار ےڈھونڈ رہی ہے،منتخب نمائندوں کےحلقوں کے مسائل ان کی مشاورت سےحل کر رہےہیں،ہر ضلع کاعلیحدہ ترقیاتی پیکیج ترتیب دیاہے، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی تجاویز کو بھی ترقیاتی پیکیج میں شامل کیا گیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری، سید فیض الحسن، حاجی امتیاز احمد چودھری  اور رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ شامل تھے

مزیدخبریں