سٹی 42:صدرمسلم لیگ(ن) شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی احتساب عدالت میں آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں پیشی، عدالت ن کی جانب سے سماعت18مئی تک ملتوی کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق صدرمسلم لیگ(ن) شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی احتساب عدالت میں آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں پیشی، عدالت نے سماعت 18مئی تک ملتوی کردی،کمرہ عدالت میں شہبازشریف کی حمزہ شہباز سے ملاقات ،کمرہ عدالت میں حمزہ شہبازشریف نےاپنےوالد کی خیریت دریافت کی اورسیاسی صورتحال پربھی مشاورت کی گئی۔
کمرہ عدالت میں شہبازشریف سے صدرمسلم لیگ(ن) پنجاب رانا ثنااللہ ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور عطااللہ تارڑ نے ملاقات کرتے ہوئے لاہورہائیکورٹ میں زیر سماعت ضمانت کیس کی صورتحال کے حوالےسےآگاہ کیا،شہبازشریف کی پیشی کےموقع پرسکیو رٹی کےسخت انتظامات کیےگئےتھےاور گورنمنٹ ایم اےاوکالج سےسیکرٹریٹ تک کنٹینرز لگا کرسڑک کو ایک طرف سےبلاک کیاگیا تھا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی ، کمرہ عدالت میں رہنما (ن) لیگ مریم اورنگزیب ،خواجہ عمران نذیراورغزالی بٹ بھی موجود تھے۔