سٹی 42: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی، بلےبازوں کی فہرست میں بابر اعظم نے آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ کو پیچھے دھکیل دیا،انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں.
بابر اعظم زمبابوے کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی سے نمبر ون پوزیشن پر آسکتے ہیں، بابر اعظم کو نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کے لیے48 پوائنٹس درکار ہیں۔ بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے ہی نمبر ون بلے باز ہیں۔