قذافی بٹ:پنجاب حکومت کی جانب سے آبیا نہ نظام میں تبدیلی ،کاشتکاروں سے آبیانہ وصولی کےای سسٹم آج سےآغاز کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سےآبیا نہ نظام میں تبدیلی،کاشتکاروں سے آبیانہ وصولی کےای سسٹم آج سےآغاز کردیا گیا،کاشتکاروں کو ای سسٹم کے تحت آبیانہ کےکمپیوٹرائزڈبل کا اجرا کیا جائےگا،ای بل میں میں کسان اور رقبہ سے متعلق تفصیلات شامل ہوں گی۔
کمپیوٹرائزڈ آبیانہ بل کی ادائیگی قریبی بینکوں، ایزی پیسہ، اے ٹی ایم، جاز کیش یا ای پے موبائل ایپ کے ذریعے کی جاسکے گی، ای آبیانہ سسٹم سے نہری نظام کی دیکھ بھال میں مالی معاونت ملے گی،پہلےمرحلےمیں 4 پائلٹ کینال ڈویژنز خانواہ، لیہ، قصور اور شیخوپورہ میں ای آبیانہ نظام کااجراء کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھاکاشتکاروں کو ای آبیانہ نظام کے تحت بے پناہ سہولت ملے گی اورای نظام کے تحت آبیانہ کی شفاف وصولی کے بعد اس کوبروقت سرکاری خزانے میں جمع کرایا جا سکے گا۔
آج ہم نے پنجاب کے تقریباً 84 لاکھ کسانوں کے لیے "آبیانہ وصولی" کا سو سالہ پرانا مینئول نظام ختم کر کے "E-آبیانہ" سسٹم لانچ کر دیا ہے
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 21, 2021
یہ سسٹم ناصرف کسانوں کا استحصال اور کرپشن روکے گا بلکہ حکومت کو بھی بروقت اور درست ڈیٹا دستیاب ہو گا اور کسانوں کے لیے بہتر فیصلہ سازی ہو سکے گی pic.twitter.com/x3O20y6Kkc