کلمہ چوک انڈر پاس پر خوفناک حادثہ، 3نوجوان جاں بحق ، ایک زخمی

21 Apr, 2021 | 10:26 AM

Ibrar Ahmad

وقاص احمد: گلبرگ  کے علاقے میں خوفناک حادثہ،تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے تین افراد  جاں بحق، ایک زخمی،پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق گلبرگ  کے علاقے میں کلمہ چوک انڈر پاس پر  تیزرفتاری کے باعث   ٹریفک حادثہ  پیش آیا جس میں کار فٹ پاتھ سے ٹکرانےسے3 نوجوان جاں بحق  ہوگئے ،جبکہ حادثے میں ایک نوجوان زخمی ہوا جس   کوجناح اسپتال منتقل کردیا  گیاہے، نصیرآباد پولیس  کے مطابق گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانےکےبعداس میں  آگ لگ  گئی ۔

ریسکیو  کی جانب سے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں3 نوجوان دم  توڑ گئے،  حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں  سلیمان،اسماعیل،غلام محی الدین شامل جبکہ کےزخمی  نوجوان کی  شناخت رحیم کے نام سے ہوئی،کار سوارواپڈا ٹاؤن کے رہائشی تھےجن کی عمریں16 سے 23 سال تک  تھیں۔ 
 

مزیدخبریں