سٹی42:کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں بہت سے شعبہ پر پابندی لگائی گئی وہیں وہیں مختلف بسیں اور ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی پابندی سے دوچار رہا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر میں جزوی لاک ڈاؤن کے سبب شہر میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کو بند کر دیا گیا تھا۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم لاک ڈاؤن کے سبب 22 دن تک بند رہی۔میٹرو سپیڈو بند ہونے کے وجہ سے خواتین کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا رہا اور انہیں مہنگے رکشوں پر سفر کرنا پر رہا تھا تاہم اب لاہور کے باسیوں کےلئے خوشخبری ہے کہ میٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی منظوری دے دی۔
حکومت کے اس فیصلے سے ملازمت پیشہ خواتین سے بہت خوش ہیں ۔حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں اوردیگر ٹرانسپورٹ پر دوران سفر مسافر اور ملازمت پیشہ خواتین ماسک کے استعمال کو یقینی بنا ئیں ، بغیر ماسک کے کسی کو بھی سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکومت نے میٹرو سپیڈو بس سروس بحال کر دی
21 Apr, 2021 | 09:57 AM
Read more!