ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ ،زیر التواءمقدمات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

lahore high court
کیپشن: lahore high court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ میں ڈھائی سال سےکوئی نیاجج تعینات نہ ہوسکا  جس کے باعث خالی اسامیوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ، زیر التواءمقدمات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی،لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کاجائزہ لینے کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا.

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ ڈھائی سال سےنئے جج کی عدم  تعینا تی  کے باعث ججز   کی خالی اسامیوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی جبکہ  زیرالتوامقدمات کی تعداد 2 لاکھ سےتجاوز کرگئی،  نئے ججز کی تعیناتی نہ ہونے کےباعث زیرالتوامقدمات کی  تعداد میں اضافہ ہوا جس سے  وکلا اورسائلین کو  پریشانی کا سامنا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کاجائزہ لینے کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا، چیف  جسٹس  لاہورہائیکورٹ محمدقاسم خان جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔