موٹر سائیکل سواروں نے خاتون کو قتل کردیا

21 Apr, 2021 | 12:25 AM

M .SAJID .KHAN

(فہد بھٹی)تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون قتل، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی ۔

پولیس کے مطابق علی پارک تھانہ ٹبی سٹی کی علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خاتون پر فائرنگ کی، جس کے باعث خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جلد ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

معاشرتے میں بڑھتے ہوئے زیادتی اور قتل کے وارداتوں نے خواتین، بچوں کی زندگیوں کو محال بنادیا ہے، شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، چوری، ڈکیتی، زہزانی اور زیادتی کے واقعات میں کا پیش آنا معمول بن چکا ہے، عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد اور قتل جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

دوسری جانب یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ جائیداد کا جھگڑا، گھریلو مسائل کی شکار مظلوم خواتین معاشرے میں ذلت وخواری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ معاشرے میں لزرہ خیزوارداتوں کا ہونا بھی معمول بن چکا ہے،خواتین پر ظلم و تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے۔

مزیدخبریں