ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار علی ظفر کیجانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

گلوکار علی ظفر کیجانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) معروف گلوکار اداکار علی ظفر نے پچاس مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، کہتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں ہر فرد کو مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا چاہیے۔

لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار گلوکارعلی ظفر نے اپنی فاؤنڈیشن کے تحت پچاس مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ علی ظفر فاؤنڈیشن کے ممبران نے گھروں میں جاکر مستحق خاندانوں کو راشن دیا جس میں آٹا، دالیں، گھی سمیت اشیاء ضرورت کی دیگر چیزیں شامل تھیں۔

علی ظفر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کورونا کی اس مشکل گھڑی میں ہر فرد کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہے اور جتنا بھی ہوسکے مستحق افراد کے لیے راشن تقسیم کرنا ہے۔

دوسری جانب سادات کالونی کے پانچ نوجوانوں نے بھی کارخیر کے نام سے ٹرسٹ بنا کرمستحقین میں راشن تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔ بیرون ملک مقیم سول انجینئر زین نقوی نے اپنے خاندان اور دوستوں جواد حسن ، حمدان آصف، حمدان علی اور علی کے ساتھ مل کر" کارخیر" کا آغازکیا ہے۔

اسی طرح گلبرگ کی معروف بیوٹی ایکسپرٹ ہما نے اپنے جینٹس اور لیڈیز بیوٹی سیلونز میں کام کرنے والے مرد وخواتین ملازمین میں نہ صرف راشن تقسیم کیا بلکہ ان میں نقد رقم اور کپڑے بھی فراہم کئے۔

الفیصل ٹاؤن جوڑے پل کے علاقہ میں اتحاد فاؤنڈیشن کے نوجوانوں نے اپنی مدد اپ کے تحت سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔اتحاد فاؤنڈیشن کے روح رواں حافظ عبدالرحمان کہتے ہیں اب تک چھ سو گھروں میں راشن تقسیم کر چکے ہیں۔

اندرون لوہاری گیٹ میں انجمن شہریاں لاہور کی جانب سے غربا اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن شہریاں کے صدر چوہدری خادم حسین کا کہنا تھا کہ تمام مخیر حضرات غریبوں کی امداد کو اولین ترجیح بنائیں۔