آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ز کمیٹی کا اجلاس انتہائی اہم ہے، وسیم خان

21 Apr, 2020 | 10:31 PM

Malik Sultan Awan

(سید شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کرکٹ کے مستقبل کے لئے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ز کمیٹی کے اجلاس کوانتہائی اہم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ‏آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ز کمیٹی کا ٹیلی اجلاس جمعرات کو ہو گا۔اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث  پیدا ہونے والی صورت حال ، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ، باہمی سیریز اور آئی سی سی ایونٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کا اجلاس بڑی اہمیت کا حامل ہے،ہماری کوشش ہو گی کہ مستقبل کے حوالے سے ہونے والی حکمت عملی اور فیصلوں میں اپنا با معانی حصہ ڈالیں۔ پی سی بی نے آئندہ کی حکمت کے لئے بہت کام کیا ہے۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے کرکٹ کی دنیا پر غیر معمولی اثرات مرتب کیے ہیں۔ ان حالات میں کورونا وائرس کا مقابلہ مل کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ کرکٹ کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے اوراس اجلاس نے یہ موقع فراہم کیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو  پاکستان کرکٹ بورڈ  وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئندہ کی حکمت کے لیئے بہت کام کیا ہے۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ہم اپنے آئیڈیاز دیں گے۔

خیال رہےپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  تمام تر سرگرمیوں کو پہلے ہی معطل کررکھا ہے، منتظمین اور کرکٹرز سے درخواست کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ 

یاد رہے کہ دنیا بھر میں پھیلے خطرناک کورونا وائرس کے سبب پی سی بی نے پی ایس ایل کے بعد تمام کرکٹ سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ علاوہ ازیں ‏پاکستان کرکٹ بورڈ  نے رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

مزیدخبریں