ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیزن پورٹل پر موصول ہونیوالی شکایات مسلسل نظر انداز

سٹیزن پورٹل پر موصول ہونیوالی شکایات مسلسل نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) کورونا وائرس کی آڑ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کو مسلسل نظر انداز کرنا معمول بنالیا، شہریوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔

شہریوں نے میونسپل سروسز کی عدم فراہمی پر پاکستان سٹیزن پورٹل پر ایم سی ایل سے متعلق چودہ ہزار پانچ سو نوے شکایات درج کرائیں، چیف کارپوریشن آفیسر سے متعلق ایک سو باسٹھ شکایات پی ایس پی پر درج کرادیں۔

ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا سے متعلق دو سو تینتالیس شکایات پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہوئیں، میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ون ہیڈکوارٹر سے متعلق دو سو اکتیس جبکہ ایم او پلاننگ ون ہیڈکوارٹر سے متعلق 72 شکایات، ایم او فنانس ون ہیڈکوارٹر سے متعلق آٹھ اور ایم او انفراسٹرکچر ون ہیڈکوارٹر کے خلاف پچاسی شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

عزیز بھٹی زون سے تین سو ستاسی، گلبرگ زون سے ایک سو پینتیس، شالیمارزون سے ایک بیس، واہگہ زون سے ایک سو انہتر، داتا گنج بخش زون سے متعلق دو سو چھیاسٹھ، نشتر زون سے دو سو اکیاسی، راوی زون سے چھبیس، علامہ اقبال زون سے ستاسی جبکہ سمن آباد زون سے 76 شکایات موصول ہوئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شہری سہولیات سے متعلق ایک سو اٹھارہ، ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ کیخلاف چھ شکایات موصول ہوئی ہیں۔

میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر عزیر بھٹی زون سے متعلق نو سو چودہ، ڈی جی بی زون چھے سو اٹھائیس، گلبرگ زون چھ سو پچاسی، علامہ اقبال زون دو ہزار دو سو، نشتر زون سات سو ستر، راوی زون سات سو ستاون جبکہ ایم او انفراسٹرکچر سمن آباد زون سے متعلق نو سو اکتیس شکایات موصول ہوئیں۔

ایم او انفراسٹرکچر شالامار زون سے دو سو چراسی جبکہ ایم او انفراسٹرکچر واہگہ زون سے متعلق تین سو پچہتر شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

ایم سی ایل حکام کے مطابق کورونا وائرس سے قبل تیرہ ہزار سات سو تیرہ شکایات کو نمٹایا گیا جبکہ باقی ماندہ بھی نمٹادی جائیں گی۔