ترک ڈرامہ 'ارطغرل غازی' اب اردو میں بھی نشر ہوگا

21 Apr, 2020 | 02:46 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : لاکھوں لوگوں  کی پسند ،تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل ' ارطغرل غازی' اب اردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی پردکھائی جائے گا ۔


پاکستان ٹیلیویژن مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ' ارطغرل غازی' یکم رمضان سے پیش کرے گا۔ پی ٹی وی ' ارطغرل غازی' وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں نشرکر رہا ہے جو پی ٹی وی ہوم پراردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے روزانہ رات نو بج کردس منٹ پر نشر کیا جائگا۔ ڈرامے کی ہر قسط روزانہ رات بارہ بجے اور دن بارہ بجے دو بارہ پیش کی جائیگی۔

' ارطغرل غازی' پی ٹی وی ہوم پر اردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بج کر 10 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ڈرامے کی ہر قسط روزانہ رات 12 بجے اور دن 12 بجے بھی دو بارہ نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر اس ترکش ڈرامے کو نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ڈرامے کی اردو زبان میں ڈبنگ کا کام شروع کیا گیا تھا۔

یاد رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے لاک ڈائون ہے،لوگ گھروں میں محدود ہیں،رمضان المبارک میں لوگ گھروں میں ہی رہیں گے،ایسے میں لوگوں کو  تاریخ اسلام سمجھنے میں ڈرامہ ' ارطغرل غازی' بہت معاون ثابت ہوگا۔اس ڈرامے میں انٹرٹینمنٹ کے ساتھ جنگوں کا خوفناک مواد موجود ہے۔

مزیدخبریں