یاور ذوالفقار : سیشن عدالت میں اسلام پورہ میں موٹر سائیکل کی قسط نہ دینے پر نوجوان کو قتل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزم مہر فیاض کی عبوری درخواست ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کردی۔جبکہ سول کورٹ نےشاہ نور سٹوڈیو کی زمین بارے تمام درخواستیں جمع کرنے کا حکم دے دیا۔
فاضل جج کے رخصت ہونے کے باعث سماعت بغیر کاروائی ملتوی کر دی گی عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا،ملزم نے اسلام پورہ کے علاقے میں قسطوں پر موٹرسائیکل حاصل کی تھی، موٹرسائیکل کی قسط بروقت ادا نہ کرنے پر پر ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کا قتل کیا تھا ،ملزم کے خلاف تھانہ اسلامپورہ میں مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم کے وکلا نے عدالت میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ ملزم بے قصور ہے۔پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے پولیس کے پاس کسی قسم کے کوئی شواہد بھی موجود نہیں ہیں، عدالت عبوری درخواست منظور کرنے کا حکم دے،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب سول جج نے ملکہ ترنم نور جہاں کی پوتی فاطمہ سکندر کی درخواست پر شاہ نور سٹوڈیو کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ،فاطمہ سکندر کی جانب سے عرفان تارڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ شاہ نور سٹوڈیو کی زمین میں درخواستگزار کا وراثتی حصہ ہے جو نہیں دیا جا رہا۔ شاہ نور سٹوڈیو میں درخواستگزار کے والد بھی وراثتی حقدار ہیں تاہم ان کو بھی وراثتی طور پر حصہ نہیں دیا گیا جو غیر آئینی اقدام ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت شاہ نور سٹوڈیو کی قانون کے مطابق تقسیم کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد شاہ نور اسٹوڈیو کی تقسیم کے حوالے سے تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔