ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر صنعت سے بڑا مطالبہ کردیا

پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر صنعت سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث صنعت اور کاروباری سرگرمیاں بند ہو نے سے ہر طبقہ پریشان ہے، ہم نے تجارت بچانے کیساتھ لوگوں کو کورونا وائرس سے بھی محفوظ رکھنا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، فرنیچر ایسویسی ایشن وفد نےلاک ڈاؤن کے باعث فرنیچر سازی کی صنعت کو پیش آنیوالی مشکلات اورمسائل سے وزیر صنعت کو آگاہ کیا، وفد کی قیادت سرپرست اعلیٰ پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن میاں محمد افضال کر رہے تھے،  فرنیچر ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر صنعت سے فرنیچر کے شو رومز اور ورکشاپس کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد کا کہنا تھاکہ اگر حکومت کاروبار کھولنے کی اجازتی دیتی ہے تو حکومتی گائیڈ لائنز پر سو فیصدعمل کریں گے۔

وزیرصنعت اسلم اقبال نے کہا کہ فرنیچرسازی کی صنعت میں بڑا پوٹینشل ہے، اس کے تمام مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی وبا نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو جکڑ رکھاہے، تعمیراتی سیکٹر کوکھولا ہے، ایس او پیز طے کر کے مرحلہ وار دیگر صنعتیں اور کاروبار بھی کھولیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والےکورونا وائرس نے پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 24 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 189 ہوگئی جبکہ 820 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 9130 تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ 15 اپریل کو پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے سے منسلک، سیمنٹ، بجری، ریت، سریئے، ہارڈوئیر اور الیکٹرک کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer