سٹی 42 : ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا کا ایک اور ڈرامہ فلاپ ہوگیا۔
امریکا میں موجود اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کو دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نیویارک میں پھنس چکی ہیں،ہوٹل کے بل دینے کیلئے پیسے بھی ختم ہوگئے ہیں،یہاں بہت لوگ مرر ہے ہیں ،مجھے یہاں سے نکالا جائے ،میں اپنے وطن میں مرنا چاہتی ہوں۔ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے نیویارک سے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم سے ہاتھ جوڑ کر مدد کی اپیل کی۔
تاہم اب تصویر کا دوسرا رخ بھی سامنے آگیا ہے جس نے میرا کی اداکاری کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔اب معلوم ہوا ہے کہ میرا کسی ہوٹل میں نہیں بلکہ وہ اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے گھر میں پارٹیوں میں مصروف ہیں۔میرا کے مبینہ سسر راجہ پرویز نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ میرا دو ماہ سے ان کے گھر میں ہی مقیم ہیں۔ پتہ نہیں میرا نے باہر کہاں جا کر کسی کمرے سے ویڈیو بنا کر شیئر کر دی، میرا کو ایسی ویڈیوز بنانے کی عادت ہو چکی ہے وہ بے عزتی کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی، ابھی بھی گھر کے کمرے میں سو رہی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ میرا نیویارک سے اپنے مبینہ شوہر کے ہمراہ مختلف شوبز شخصیات سے ویڈیو کالز پر بھی رابطے میں ہیں۔اداکارہ ریشم کے مطابق 3 روز پہلے ان کی ویڈیو کانفرنس پر میرا سے بات ہوئی تھی اور اس دوران کیپٹن نوید بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی فلم اسٹار میرا سے رابطے میں ہیں۔
صحافی ،سماجی کارکن شمع جونیجو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ میرا اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ بار بی کیو سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔