سری لنکا میں دھماکے، پاکستان کا بڑے تعاون کا اعلان

21 Apr, 2019 | 07:57 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) امن کے دشمنوں کا ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں وار، سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں آٹھ دھماکے، لاشوں کی شناخت کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست، محکمہ صحت نے فرانزک ٹیم سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سری لنکا کی لاشوں کی شناخت کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی، محکمہ صحت نے فرانزک ٹیم سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کولمبو میں دھماکوں سے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب سری لنکن حکومت کی فرانزک کے شعبے میں معاونت کرے گا۔ اس حوالے سے وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔

وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے 3 رکنی فرانزک ٹیم تشکیل دیدی۔ فرانزک ٹیم ڈاکٹر ہمایوں تیمور کی سربراہی میں سرلنکا جا کر لاشوں کی تصدیق کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کہتی ہے سری لنکا کی جتنی مدد ہو سکے گی ہم کریں گے۔

سری لنکا میں ہونیوالے بم دھماکوں میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے، لاہور سے تعلق رکھنے والے دو خواتین بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لاہور کے زخمیوں میں مزنہ ہمایوں دختر چودھری محمد ہمایوں، عاتکہ عاطف زوجہ چودھری عاطف شریف شامل ہیں۔

دفترخارجہ کے مطابق دونوں خواتین بم دھماکوں میں معمولی زخمی ہوئیں ہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں خواتین کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے زخمی خواتین کا تعلق لاہور سے ہونے کی تصدیق کی۔

یاد رہے سری لنکا میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں میں دھماکے ہوئے جبکہ مضافات میں دو مسیحی عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 200زائد افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں