بھاٹی گیٹ میں 3 منزلہ عمارت گرنے کی وجوہات سامنےآگئیں

21 Apr, 2019 | 01:08 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) بھاٹی گیٹ میں 3 منزلہ عمارت گرنے کی وجوہات سامنےآگئیں،والڈسٹی اتھارٹی کے مطابق گھر میں کنسٹرکشن کے باعث چھت منہدم ہوئی۔

بھاٹی  گیٹ میں گزشتہ روز ایک گھر کی چھت منہدم ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 28 سالہ خضرحیات، 35 سالہ اکرم، 16 سالہ نواف ابھی زیرعلاج ہیں جبکہ 8 سالہ حسیب،3 سالہ اریب کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گھر3 مرلے پر مشتمل تھا اور خستہ حالی کے باعث زمین بوس ہوا۔

والڈ سٹی اتھارٹی کے مطابق عمارت 100 سالہ پرانی ہے، جس پر بغیراجازت تعمیراتی کام کیا جا رہا تھا، اتھارٹی ذرائع کے مطابق رہائشیوں کیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نقصان بھی ہمارا ہوا ہے اور والڈ سٹی اتھارٹی کارروائی بھی ہمارے خلاف کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن کا کام نہیں ہو رہا تھا، ہمیں نہیں علم حادثہ کیسے ہوگیا۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی،اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید اور وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالدمسعود گوندل بھی انکے ہمراہ تھے، وزیر صحت نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں