تحریک انصاف 23 اپریل کو لاہور میں بڑا سیاسی پاور شو کرنے کو تیار

21 Apr, 2018 | 09:54 PM

رانا جبران

 سٹی (42 نیوز) تحریک انصاف انتیس اپریل کو بڑا سیاسی پاور شو کرے گی، مینار پاکستان سٹیج کا تھری ڈی نقشہ تیار، نیا پارٹی ترانہ کارکنوں کا لہو گرمائے گا۔

سٹی 42 نیوزنے مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے ہونے والے جلسہ گاہ کے سٹیج کا تھری ڈی نقشہ حاصل کرلیا۔ سٹیج کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سٹیج 120 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا ہوگا۔

علاوہ ازیں پہلا حصہ پی ٹی آئی قائدین کے بیٹھنے کے لیے ہوگا اور اس کے لئے صوفے لگائے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کی تقاریر کے لیے نیچے ڈائس لگایا جائے گا۔ عمران خان کی تقریر کے لیے مرکزی سٹیج کے اوپر دوسرا سٹیج بنایا جائے گا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: لاہور جلسہ کیلئے تحریک انصاف نے نیا پارٹی ترانہ تیار کرلیا

ادھر ایم پی اے شعیب صدیقی نے سٹیج کی جگہ اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا۔ شعیب صدیقی نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنڈال کو تین حصوں میں تقیسم کیا جائے گا۔

 ایک حصہ مردوں، دوسرا فیملی اور تیسرا حصہ خواتین کے لیے مختص ہوگا۔ پنڈال کے داخلی اور خارجی راستے بھی الگ الگ بنائے جائیں گے۔ پنڈال میں پچاس ہزار کرسیاں، جبکہ دس ایل سی ڈیز نصب کی جائیں گی۔

پڑھنا مت بھولئے: تحریک انصاف نے نیا انتخابی نعرہ تیار کرلیا

دوسری جانب کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کے لئے نئے پارٹی ترانے کے بول منظرعام پر آگئے۔ گانے کے بول کچھ اس طرح سے ہیں "چاروں صوبوں کی جان میرا کپتان عمران خان، وزیراعظم پاکستان میرا کپتان عمران خان" یہ گانا جلسے میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائے گا۔

مزیدخبریں