چیف جسٹس پاکستان کے احکامات کے بعد  مئیر لاہور سے بھی سکیورٹی واپس لے لی گئی

21 Apr, 2018 | 09:01 PM

رانا جبران
Read more!

راؤدلشاد: لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے بھی سکیورٹی واپس لے لی گئی، انکا کہنا ہے کہ پولیس چیف سے ذاتی سکیورٹی اہلکاروں کی واپسی اورٹاؤن ہال کی سکیورٹی کے لیے بات کروں گا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور کمشنر لاہور ڈویژن کے پاس دس دس سکیورٹی اہلکار ہیں۔ لیکن میئرلاہور سے چار سکیورٹی اہلکار بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کے ساتھ چار سکیورٹی اہلکار اورایک پولیس وین کا سکواڈ تھا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان نے وی آئی پیز سے سکیورٹی واپس لینے کیلئے آئی جی پنجاب کو ڈیڈ لائن دیدی

میئر لاہور کا کہنا تھا کہ حکومت نے سکیورٹی دی تھی اور واپس بھی لے لی تاہم اس معاملے پرسٹی پولیس چیف سے پیر کے روز بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن ہال کی سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد دس ہےجو ناکافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن ہال کی سکیورٹی کے حوالے سےگزشتہ سال مراسلہ جاری کیا تھا۔ جسکا کوئی جواب نہیں ملا، ٹاؤن ہال میں حکومتی بزنس کے لیے ہزاروں افراد روزانہ آتے ہیں۔ جبکہ انکی سکیورٹی پر ایک وقت میں چار یا پانچ سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوتے ہیں جو بہت کم ہیں۔

مزیدخبریں