ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

27 سال سے سزائے موت کی منتظر خاتون قیدی کی سزا معطل

27 سال سے سزائے موت کی منتظر خاتون قیدی کی سزا معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے27 سال سےسزائے موت کی منتظر خاتون قیدی کنیز بی بی کی سزا معطل کردی۔ میڈیکل بورڈ خاتون کی ذہنی بیمار ی کی تشخیص کرے گا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے 27 سال سے سزائے موت کی منتظر خاتون قیدی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔

 چیف جسٹس نے کنیز بی بی کی سزائے موت معطل کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ کے پاس بھجوا دیا۔ عدالت نے ذہنی معذور خاتون کنیز بی بی کو سنٹرل جیل سے مینٹل ہسپتال منتقل کرنے کا بھی حکم دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کی جانب سے تشکیل دیا گیا، میڈیکل بورڈ ہی خاتون کی ذہنی بیمار ی کی تشخیص کرے گا۔