روشن پنجاب کے نعرے کھوکھلے، 2500 سکولوں میں بجلی کا کنکشن ہی موجود نہیں

21 Apr, 2018 | 06:21 PM

رانا جبران
Read more!

جنید ریاض: 2500 سرکاری سکولوں میں بجلی، 203 سکولوں میں پانی، 190 سکولوں میں ٹائلٹ اور690  سکولوں کے گرد چاردیواری ہی نہیں، محکمہ تعلیم کی اپنی سالانہ رپورٹ نے انکشاف کردیا۔      

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 203 سکولوں میں پانی کی سہولت موجود نہیں۔ 190 سکولوں میں بچوں کیلئے ٹائلٹ نہیں جبکہ2500  سکول میں بجلی کا کنکشن تک نہیں لگایا گیا۔

اسی طرح 690 سکولوں کے گرد چاردیواری تعمیر نہیں کی گئی۔ 40 فیصد سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ نہیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 10 لاکھ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ لاہور کے سکولوں میں 20 ہزار بچے زائد داخل ہوئے۔ 5000 سے زائد سکول پیف کے تحت پرائیوٹائز کردیئے گئے۔

گذشتہ سال 50 ہزار نئے اساتذہ کو بھرتی کیا گیا۔ اساتذہ کی بے تحاشا بھرتی کے باوجود بچوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے اکثر سکولوں میں اساتذہ اور فرنیچر کی کمی ہے۔  پنجاب بھر کے بیشترسکولوں میں بچے جگہ کی کمی کے باعث کھلے میدان میں زمین پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں