ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور جلسہ کیلئے تحریک انصاف نے نیا پارٹی ترانہ تیار کرلیا

لاہور جلسہ کیلئے تحریک انصاف نے نیا پارٹی ترانہ تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرحان یامین: مینار پاکستان پر29 اپریل کو تحریک انصاف کا جلسہ، کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کے لئے نئے پارٹی سونگ کے بول منظرعام پر آگئے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مینار پاکستان پر29 اپریل کو تحریک انصاف کا جلسہ  ہونے جارہا ہے۔  جلسہ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف لاہور میں ایک عزیم جلسہ کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

گانے کے بول کچھ اس طرح سے ہیں"چاروں صوبوں کی جان میراکپتان عمران خان، وزیراعظم پاکستان میرا کپتان عمران خان" یہ گانا 29 اپریل کو مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائے گا۔ گانے کے رائٹر ندیم قیصر گڈو ہیں۔ اس کی ویڈیو دو روزبعد منظر عام پرآجائے گی۔