پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

21 Apr, 2018 | 02:50 PM

احمد علی کیف

عمران یونس: بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کوٹ لکھپت انڈسٹریل اسٹیٹ میں نمکو بنانے والی فیکٹری سیل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کوٹ لکھپت انڈسٹریل اسٹیٹ میں نمکو بنانے والی فیکٹری سیل کر دی گئی۔ نمکو کی تیاری میں کاسمیٹکس کلرز،ناقص آئل استعمال کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:34 بہاریں گزرنے کے بعد چڑیا گھر کی صفائی ستھرائی کر دی گئی 

 اے ڈی جی رافیعہ حیدرکا کہنا تھا کہ پروڈکشن ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ نمکو کی تمام اقسام پر غلط لیبلنگ پائی گئی۔ غیر معیاری مصالحہ جات برآمدکر کے تلف کر دیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں شہر بھر میں 611 دیگر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 69 کو جرمانے کئے گئے۔

مزیدخبریں