فضہ نور: لاہور چڑیا گھر کی جھیل کا کام مکمل،34 سال بعد صفائی ستھرائی کا کام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں جھیل کی صفائی کا کام ایک ہفتے قبل شروع کیا گیا۔ساڑھے 7 کنال رقبے پر محیط اور ساڑھے 4 فٹ گہری چڑیا گھر کی جھیل 1986 میں بنائی گئی۔تعمیر کے بعد اس کی تزئین و آرائش اور ریپئرنگ 2008 میں کی گئی تب ہی اس کی باقاعدہ صفائی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین خوش ہو جائیں،کچھ ملے نہ ملے لہنگا ٹائم پہ ملے گا
واضح رہے کہ جھیل میں تقریبا 100 کے قریب پرندے موجود ہیں ۔جن میں کامن ڈکس، کامن گیس، فلیمینگوز،واٹر فاؤلز اور بلیک سوان شامل ہیں۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مہینے میں ایک بار جھیل کے پانی میں سے پتے اور کائی وغیرہ نیٹنگ کے ذریعے صاف کی جاتی ہے۔جھیل کی صفائی کو 3 مرحلوں میں مکمل کیا گیا۔ تاہم آئندہ چند روز میں جھیل میں پانی کے ساتھ ساتھ آبی پرندے چھوڑ دیئے جائیں گے۔