ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس آف پاکستان نے عوام کی بڑی پریشانی دور کردی

چیف جسٹس آف پاکستان نے عوام کی بڑی پریشانی دور کردی
کیپشن: City42 - Chief Justice Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چیف جسٹس پاکستان آف پاکستان جسٹس  میاں ثاقب نثار نے رپورٹ مثبت آنے پر پولٹری فیڈ سے متعلق از خود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ خوشی ہے کہ مرغی کا گوشت اور فیڈ مضر صحت نہیں ہے اور کھانے کے قابل ہے، اب لوگوں کو پریشان  ہونے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی. عدالتی حکم پر ڈاکٹر فیصل مسعود اور سیکرٹری لائیو اسٹاک نسیم صادق پیش ہوئے، ڈاکٹر فیصل مسعود نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مرغی کا گوشت مضر صحت نہیں ہے تاہم مرغی کے پنجوں میں جراثیم پائے جاتے ہیں، چیف جسٹس نے ڈاکٹر فیصل مسعود کو کہا کہ ہم آپ کے شکرگزار ہیں، آپ نے ہر دکان، سٹور پر خود جا کر رپورٹ تیار کی۔

عدالتی معاون نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ تحصیل لیول پر انسپکٹرز تعینات کر دیئے گئے ہیں جو مرغیوں کی فیڈ سے متعلق رپورٹس حاصل کرتے رہیں گے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ ملک میں مارشل لاءلگا تو۔۔۔۔ چیف جسٹس نے دو ٹوک اعلان کردیا

 چیف جسٹس نے واضح کیا کہ اچھی بات ہے کہ ہمارے معاملات جلد حل ہوں رہے ہیں، از خود نوٹسز پر حل نکلنا اچھی بات ہے اور خاص طور پر ریلوے والوں کو اعتراض نہ ہو کہ انکے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، 150 سال سے ریلوے کا محکمہ قائم ہے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ سب اچھا ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے استعفیٰ دیدیا
 

Sughra Afzal

Content Writer