خصوصی بچوں کی دعائیں رنگ لے آئیں

21 Apr, 2018 | 12:37 PM

احمد علی کیف

جنید ریاض: گورنمنٹ سکینڈری ہائی سکول فار بلائنڈ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں صاف پانی کا دیرینہ مسئلہ حل،ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن شہزاد ہارون بھٹہ نے سکول میں خصوصی بچوں کیلئے نئے ٹیوب ویل کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شیرانوالہ گیٹ کے قریب واقع گورنمنٹ سکینڈری ہائی سکول فار بلائنڈ میں صاف پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا۔پینے کے صاف پانی کا مسئلہ پرنسپل ممتاز احمد خان کی کوششوں سے حل کیا گیا ۔  ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن لاہور ڈویژن شہزاد ہارون بھٹہ نے نئے ٹیوب ویل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت پنجاب کو افسران کی ضرورت پڑ گئی       

 خصوصی بچوں نے ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ممتاز احمد خان ،چوہدری محمد جمیل، قاری خوشنود احمد،عدیل احمد اور احمد باجوہ بھی موجود تھے۔ شہزاد ہارون بھٹہ کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے بھی معاشرے کا فعال جزو ہے لہٰذا ان کی صحت کا خیال رکھنا بھی ہمارا اخلاقی فرض ہے۔

مزیدخبریں