اب لاہور سموگ کا شہر نہیں بنے گا، محکمہ ماحولیات نےبڑ امنصوبہ تیار کرلیا

21 Apr, 2018 | 12:07 PM

(فضہ نور) فضائی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کے خلاف شکنجہ تیار، محکمہ تحفظ ماحولیات نے پرانے روایتی بھٹے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

سموگ سے نمٹنے اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے محکمہ تحفظ ماحولیات نے زگ زیگ بھٹے متعارف کروانے کے لئے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات آصف اقبال نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کے تحت آل پاکستان بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کی نیپال سے ٹریننگ کرائی جائے گی اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے انجینئرز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ ساڑھے دس ہزار پرانے بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جاسکے۔

ڈی جی ماحولیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارلحکومت میں سموگ ایک بڑا مسئلہ ہے، اگر تمام بھٹوں کو زگ زیب ٹیکنالوجی پر منتقل کر لیا جائے تو اس مسئلہ سے نپٹا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں