سٹی 42 کی خبر پر ایکشن، پی ای آر آئی ملازمین کی سنی گئی

21 Apr, 2018 | 11:16 AM

 (عثمان علیم) سٹی 42 کی خبر پر ایکشن، محکمہ پی اینڈ ڈی کے ماتحت ادارے پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ریٹائرڈ ملازمین کی 4 ماہ سے رکی پنشن بحال ہوگئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔سموگ سے نمٹنے کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات نے منصوبہ تیار کرلیا

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ماتحت ادارے پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے پنشنرز کی پنشن گزشتہ 4 ماہ سے رکی تھی، محکمانہ معاملات میں غفلت کے باعث غریب پنشنرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے تو سٹی 42 پنشنرز کی آواز بنا اور تین ہفتے پہلے خبر نشر کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر پیری ڈاکٹر ممتاز انور نے ملازمین کی رکی پنشنز بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے اور 4 ماہ بعد محکمہ خزانہ اور اے جی آفس کے معاملات سلجھانے کے بعد پیری کے دفتر میں تمام پنشنرز کو 4 ماہ کی پنشن کے چیک تقسیم کیے گئے جبکہ چیک کی تقسیم کے بعد ملازمین کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے استعفیٰ دیدیا
 

مزیدخبریں