سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت جاری

21 Apr, 2018 | 10:55 AM

Read more!

(ملک اشرف)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار  کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہسپتالوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس کیس سمیت دیگراہم مقدمات کی سماعت کررہا ہے۔

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پر سماعت کررہا ہے۔سپریم کورٹ نے سرکاری ہسپتالوں کی حالت میں بہتری کی سفارشات مرتب کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے دوران سماعتالائیڈہیلتھ پروفیشنل کے نمائندوں کی مداخلت پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں سےکھیلنےوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں،ابھی توکارروائی کی جارہی ہےیہ نہ ہوکہ میں آپکو بندکروادوں۔عدالت میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم منیجرریٹائرڈ اعظم سلمان،آئی جی پنجاب عارف نواز،آر پی او ملتان محمد ادریس،ڈی پی او قصور زاہد نوازمروت اورڈاکٹر فیصل مسعودبھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  صاف پانی ، نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں، پولٹری فیڈ، پنجاب میں600 سے زائد بچوں کے اغوا سمیت مختلف مفاد عامہ کے معاملات پرازخود نوٹسز کی سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں