اسرار خان: پاکستان تحریک انصاف کو کاہنہ میں رنگ روڈ کے علاقہ میں جلسے کی اجازت ملنے کے بعد پولیس نے جلسے کے لئے طے کئے گئے مقام کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنا شروع کر دیا۔
جمعہ کی رات گیارہ بجے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی کے جلسے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے آج شام ہی طے کئے گئے مقام پر پہنچ گئی ہے اور اس علاقہ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق پی تی آئی کے جلس کی جگہ کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے سینئیر حکام مین سے ایک نے استفسار کئے جانے پر بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختلف راستوں کو بند کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرے تاکہ ہمارے کارکن وقت پر جلسہ میں پہنچ سکیں اور ہم جلسہ بر وقت ختم کرسکیں۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا میں پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست ہکرتا ہوں کہ پرامن طریقے سے جلسہ میں شرکت کریں،انہوں نے کہا کہ کارکن ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچیں تاکہ وقت پر سارا عمل ہو،یہ عمران خان کا پیغام ہے کہ سب کارکن جلسہ میں شرکت کریں۔